22 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:17
کراچی: کورنگی کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے کورنگی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑی اور عملہ فوری طور پر پہنچ گیا۔
فائربریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔