22 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:33
پشاور:شدید بارش سے گھر کی چھت گرگئی،2بچےجاں بحق
جیو نیوز - پشاور......آزاد کشمیراورخیبرپختونخواہ کےمختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پشاور کےنواحی علاقے ارمر میں بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں 54 ، دیر اور بالا کوٹ میں 51 اور کوٹلی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 57 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،پنجاب میں سب سے زیادہ بارش مری میں 41 ملی میٹر جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں میں سب سے زیادہ بارش 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ساہیوال میں شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔گزشتہ روز آزاد کشمیراورخیبرپختونخوا میں ہونےوالی بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث24 افراد جاں بحق جاں بحق ہوئے۔