تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:24

پشاورسے چترال جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ

جیو نیوز - پشاور…ضلع چترال میں خراب موسم کے باعث پشاور سے چترال جانے والی قومی ایئر لائن کی 2پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ سے چترال جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 660 اورچترال سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 661 خراب موسم کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مسافر وںکو اپنے ٹکٹوں کی تجدید کے لئے بکنگ آفس سے رابطہ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.