تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:32

عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے، انیس قائمخانی

جیو نیوز - کراچی......ایم کیو ایم سے الگ ہونے والے انیس قائم خانی نے کہا ہےکہ اپریل میں ہونے والے جلسے کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی جماعت کے نام پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

انیس قائم خانی نے جیونیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی اور اورنگی ٹائون کے وفود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ٹائونز کی سطح پر وفد ملاقاتیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جلسے کے لیے مختلف برادریوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انیس قائم خانی کا کہنا تھاکہ نئی جماعت کے نام پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، پارٹی کے جھنڈے اور رنگ پر مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ امن کی بات کرتے ہیں، امید ہے جلسہ دیکھنے والا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.