تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:43

بالائی علاقوں میں بارش ، برفباری اور لینڈسلائنڈنگ سے اہم شاہراہیں متاثر

جیو نیوز - اسلام آباد ......ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہے، کئی مقامات پر بارش ، برفباری اور لینڈسلائنڈنگ کی وجہ سے اہم شاہراہیں متاثرہوئی ہیں ۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بارشوں اوربالائی علاقوں میں برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں،مری میں گزشتہ روز کی بارش اور برف باری کے بعد موسم آج صاف ہے ، کئی مقامات پر بند ہونے والی رابطہ سڑکیں اب بھی بند ہیں،جن سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم کافی ٹھنڈا ہے ،لوئر اور اپردیر،شانگلہ اورملحقہ علاقوں کےعلاوہ گلگت بلتستان میں چلاس اوراستور میں بارش اور بعض مقامات پر وقفے وقفے سے ہونےوالی برف باری اورلینڈسلائنڈنگ کی وجہ سےرابطہ سڑکیں بندہوگئی ہیں ،ان علاقوں میں لوگوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

مظفر آباد ،اسلام آباد شاہراہ ، مظفر آباد نیلم شاہراہ ،سری نگر شاہراہ، ضلع حویلی کے تمام اہم شاہراہیں، برفباری سے متاثر ہوئی ہیں، ادھر ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات پیش آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.