23 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:57
لاہور:ہائیکورٹ کےمستقل ہونے والے4جج صاحبان نےحلف اٹھا لیا
جیو نیوز - لاہور ......لاہورہائیکورٹ کےمستقل ہونے والے4جج صاحبان نے حلف اُٹھا لیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نےججز لاؤنج میں ان سےحلف لیا۔
لاہورہائیکورٹ کےمستقل ہونے والے4جج صاحبان کی تقریب حلف برداری ججز لاؤنج میں ہوئی،مستقل ہونےوالےججز میں جسٹس فیصل زمان ،جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس شمس محمود مرزااور جسٹس شہبازعلی رضوی شامل ہیں۔جوڈیشل کمیشن کےحالیہ اجلاس میں ان جج صاحبان کو مستقل کرنےکی سفارش کی گئی تھی۔