تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:13

پشاورکےعلاقے یکہ توت سے کالعدم تنظیم کے2ٹارگٹ کلر گرفتار

جیو نیوز - پشاور ......پشاورکے علاقہ یکہ توت میں حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کاروائی یکہ توت کے علاقہ میں کی ، جہاں ایک گھر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرزکاتعلق فاٹا کی ایک کالعدم تنظیم سے ہے، جو پولیس اور اہل تشیع کےعلما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہےہیں، ٹاگٹ کلرز کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.