23 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:30
تحمل و برداشت پر مبنی معاشرے کو پروان چڑھانا مشن ہے،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور ......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ تحمل اور برداشت پر مبنی معاشرے کو پروان چڑھاناہمارا مشن ہے،ہم سب نے مل کر پاکستان کو امن اور رواداری کا گہوارہ بنانا ہے۔
وزیرِ مملکت برائےمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیرامین الحسنات نے لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سےملاقات کی، جس میںباہمی دلچسپی کےامور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
شہبازشریف نےکہاکہ قائد کےپاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں،اخوت،بھائی چارے،تحمل اور برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔