پاگل لڑکی

پاگل لڑکی

پاگل سی ایک لڑکی تھی
ہر پل وہ مجھ کو تکتی تھی

آنکھ میں اسکی مستی تھی
وہ بات بات پے ہنستی تھی

ہر روز وہ روپ بدلتی تھی
ہر روپ میں اچھی لگتی تھی

اس دل میں آگ بھڑکاتی تھی
جب میری طرف وہ بڑھتی تھی

دیدار کو دید ترستی تھی
فرصت میں آنکھ برستی تھی

وہ جب بھی مجھ سے ملتی تھی
یہ ظالم دنیا جلتی تھی

پیار وہ مجھ سے کرتی تھی
اظہار سے لیکن ڈرتی تھی


پاگل سی ایک لڑکی تھی

Posted on Feb 16, 2011