تجھے تجھ سے چرانا چاہتا ہوں

تجھے تجھ سے چرانا چاہتا ہوں
جنون کو آزمانا چاہتا ہوں

ہمارے درمیاں جو موجزن تھا
وہی رشتہ پرانا چاہتا ہوں

مکان بدلے ہیں کتنے اس نگر میں
میں اب کے گھر بسانا چاہتا ہوں

سمے کی آندھیوں سے بجھ نا پائے
دیا ایسا جلانا چاہتا ہوں

یہ دنیا تو بہت چھوٹی ہے جانا
تیرے دل میں سمانا چاہتا ہوں

تمہارا ساتھ ہو اور گیت لکھوں
میں جیون شاعرانہ چاہتا ہوں

Posted on Dec 12, 2012