دل آنکھ کے کہنے پر سفارت نہیں کرتا

دل آنکھ کے کہنے پر سفارت نہیں کرتا
کچھ ہے کہ ابھی اسکی حمایت نہیں کرتا

کس بات پہ روٹھا ہے پتا ہوتو مناؤں
وہ روٹھ تو جاتا ہے شکایت نہیں کرتا

ہر بات میں اسکے ہیں کئی سو سو مطلب
وہ بات تو کرتا ہے وضاحت نہیں کرتا

اُس شخص کے وعدوں میں وفا آئے کدھر سے
وعدے بھی جو ازراہ محبت نہیں کرتا

میں اس سے روٹھ کے جاتی نہیں کہ وہ اکثر
روٹھوں تو منانے کی بھی زحمت نہیں کرتا

میں اسکے لیے سارے زمانے سے لڑی ہوں
وہ شخص جو خود سے بھی بغاوت نہیں کرتا

Posted on Apr 01, 2013