کہو کس کو بتاؤ گے

کبھی جو ہم نہیں ھونگے
کہو کس کو بتاؤ گے
وہ اپنی الجھنیں ساری
وہ بے چینی میں ڈوبے پل
وہ آنکھوں میں چُپے آنسو
کسے پھر تم دکھاؤ گے
کبھی جو ہم نہیں ھونگے

بہت بیچین ہوگے تم
بہت تنہا رہ جاؤ گے
ابھی بھی تم نہیں سمجھے
ہماری ان کہی باتیں
مگر جب یاد آئینگی
بہت تم کو رلائیں گی
بہت چاہو گے پھر بھی تم
ہمیں نا ڈھونڈ پاؤ گے
کبھی جو ہم نہیں ھونگے

Posted on Sep 25, 2012