قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت حزقیل علیہ السلام

دوسرے فرشتے نے بالائی سمت سے آواز دی: ”مرجاؤ!“ وہ سب مرگئے اور ان کی لاشیں اور ہڈیاں وہاں پڑی رہیں? اس دوران میں وہاں سے ایک نبی حزقیل علیہ السلام کا گزر ہوا تو انہیں دیکھ کر رک گئے? وہ سوچنے اور افسوس کرنے لگے? آپ اس بات پر تعجب فرما رہے تھے کہ اللہ تعالی? کی قدرت و طاقت کتنی عظیم ہے (کہ انہیں اچانک پکڑ لیا اور اتنی بڑی قوم ختم ہوگئی?)
اللہ تعالی? نے آپ کی طرف وحی فرمائی: ”کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ میںان کو کس طرح زندہ کروں گا؟“ فرمایا: ”جی ہاں!“ آپ سے کہا گیا: ”آواز دیجیے!“ انہوں نے پکار کر کہا: ”اے ہڈیوں! اللہ تعالی? تمہیں حکم دیتا ہے کہ اکٹھی ہوجاؤ!“ یہ سن کر ہڈیاں ایک دوسری سے جڑنے لگیں حت?ی کہ ہڈیوں کے پورے ڈھانچے بن گئے? پھر آپ کو وحی کے ذریعے سے فرمایا گیا: ” انہیں کہہ دیجیے: اے ہڈیو! اللہ تعالی? تمہیں حکم دیتا ہے کہ گوشت پہن لو!“ آپ کے اعلان کرتے ہی ہڈیوں پر گوشت چڑھنا شروع ہوگیا اور جسموں میں خون گردش کرنے لگا? ان کے جسموں پر وہ لباس بھی آگیا جو مرتے وقت انہوں نے پہنا ہوا تھا? پھر حکم دیا گیا: ”پکاریے!“ آپ نے پکار کر کہا: ”اے (بے جان) جسمو! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ کھڑے ہوجاؤ!“ وہ (زندہ ہوکر) اُٹھ کھڑے ہوئے?
تفسیر الطبری: 795/2 تفسیر سورة البقرة‘ آیت: 243
حضرت عبداللہ بن عباس? سے روایت ہے کہ حضر عمر? شام کی طرف روانہ ہوئے? جب آپ مقام ”سرغ“ پر پہنچے تو فوج کے کمانڈروں یعنی حضرت ابو عبیدہ بن جرح? اور دیگر حضرات نے ملاقات کی اور اطلاع دی کہ شام میں وبا پھیلی ہوئی ہے? حضرت عمر? نے مہاجر اور انصار حضرات سے مشورہ کیا? تو مختلف آراءسامنے آئیں?
حضرت عبدالرحم?ن بن عوف? کسی کام سے گئے ہوئے تھے? (اس لیے مشورہ کے موقع پر موجود نہ تھے? جب انہیں معلوم ہوا تو) حضرت عمر? کی خدمت میں حاضر ہو کر انہوں نے فرمایا: ” اس مسئلے کے بارے میں میرے پاس (شرعی حکم کا) علم موجود ہے? میں نے رسول اللہ? سے یہ ارشاد سنا ہے: ” جب یہ (طاعون) اس علاقے میں ہو جہاں تم لوگ موجود ہو، تو اس سے بچنے کے لیے اس آبادی سے مت نکلو اور جب تمہیں خبر ملے کہ وہ کسی علاقے میں پھیل گیا ہے تو وہاں نہ جاؤ?“ حضرت عمر? نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فوج کو واپس لے گئے? مسند ا?حمد: 194/1
امام محمد بن اسحاق? فرماتے ہیں: ہمیں یہ بات معلوم نہیں ہوسکی کہ حزقیل علیہ السلام کتنا عرصہ بنی اسرائیل میں گزار کر فوت ہوئے? آپ کی وفات کے بعد بنی اسرائیل نے اللہ سے کیے ہوئے عہد وپیمان فراموش کردیے‘ چنانچہ ان کو بہت مصائب پیش آئے? انہوں نے بت پرستی بھی شروع کردی? ان کے بتوں میں سے ایک کا نام ”بَع±ل“ تھا? پھر اللہ تعالی? نے حضرت الیاس علیہ السلام کو معبوث فرمایا? جن کا ذکر پہلے ہوچکا ہے?
حضرت الیاس علیہ السلام کے بعد ان لوگوں میں حضرت اَل±یَسَع بن اخطوب علیہ السلام منصب نبوت پر فائز ہوئے?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت حزقیل علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.