روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

قربانی کے مسائل

”حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”دو دانت والے(دودندا) جانور کے علاوہ کسی اور جانور کی قربانی نہ کرو البتہ اگر مشکل پیش آئے تو پھر دو دانت سے کم عمر(کھیرا) کی بھیڑ(یا دنبہ) ذبح کرلو۔“

اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
کتاب الاضاحی، باب سن الاضحیة


”حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ دو دانتوں سے کم عمر والے دنبہ کی قربانی دی۔“

اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن النسائی، للالبانی، الجزءالثالث، رقم الحدیث4080


وضاحت: دو دانت سے کم عمر والا دنبہ یا بھیڑ وہ ہے جس کی عمر ایک سال یا ایک سال سے کچھ کم ہو(واللہ اعلم بالصواب)
قربانی کے لئے دو دانت والا(دوندا) جانور ہونا ضروری ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
قربانی کے مسائلروزے کے بارے میں ضعیف اور موضوع احادیث
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.