تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:28

اسرائیل کا نماز جمعہ کیلئے مسلمانوں کو مسجد اقصی کے احاطے تک محدود رکھنے کا اعلان

جیو نیوز - بیت المقدس…اسرائیلی پولیس نے ممکنہ جھڑپیں روکنے کے لئے نماز جمعہ کیلئے مسلمانوں کو مسجد اقصی کے احاطے تک محدود رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سال سے کم عمر مردوں کو نماز جمعہ میں آنے سے روک دیا جائے گا۔اس بات فیصلہ منگل کو فلسطینیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔یہ جھڑپیں اسرائیلی کابینہ میں یہودیوں کو مسجد کے احاطے میں عبادت کا حق دینے کے معاملہ پر ہونے والی بحث سے پہلے ہوئیں۔بحث پر ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی ہے ،تاہم اس بحث نے مسلم دنیا میں غصہ پیدا کر دیا ہے۔اردن کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی نمائندے کو ملک بدر کر نے کے حق میں ووٹ دیا اور اسرائیلی وزیر اعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگرا، اس منصوبے پر عمل کیا گیا تو اردن اسرائیل کے ساتھ کئے گئے امن معاہدے پر نظر ثانی کرے گا۔ اردن مسجد اقصی کا نگراں ہے۔دوسری جانب 57رکنی اسلامی تعاون تنظیم نے بحث کی مزمت کرتے ہوئے اسے خطرناک قراردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بیت المقدس پر قبضہ کا منصوبہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.