تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:48

شاہ زیب قتل کیس ،سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 مارچ تک ملتوی

جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر کی اپیل کی سماعت 11 مارچ ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین، مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے اور سزاوٴں کے خلاف اپیل سے متعلق تین درخواستیں دائر ہیں۔ مقدمے میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.