تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 22:21

برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج سے تشبیہ دینے پر ٹوری پارٹی کا کاؤنسلر معطل

جیو نیوز - لندن…برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج کے تھیلوں سے تشبیہ دینے پر برطانیہ کی ٹوری پارٹی کے کاؤنسلر کرس Joannides کو معطل کردیا گیا ہے، وہ اگلے بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کرس Joannides نارتھ لندن کے علاقے انفیلڈسے کونسلرمنتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے برقعہ پوش خاتون اوربچی کی تصویرکو سماجی ویب سائٹ پرشیئرکرتے ہوئے بچی کو قریب پڑے گاربیج کے تھیلے سے تشبیہ دی تھی۔ ٹوری پارٹی نے انہیں بارہ ماہ کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے اور مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی انہیں باروسے ٹکٹ نہ دینے کااعلان کیا ہے۔ کنزریٹوپارٹی کے منتخب کونسلر کی جانب سے ایسے بیان پر مسلم کمیونٹی نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.