تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2014
وقت اشاعت: 12:54

بھارتی بحریہ کے جہازمیں دھماکا، نیوی افسرہلاک، 4 زخمی

جیو نیوز - نئی دہلی … بھارتی بحریہ کے جہازمیں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نیوی افسرہلاک ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بھارتی نیوی کے جہازآئی این ایس کولکتا میں آگ بجھانے کا سسٹم چیک کرتے وقت ہوا۔آئی این ایس کولکتا بھارت کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جس کو سمندرمیں اتارا جانا تھا۔ اس سے قبل آبدوز میں مختلف حادثات کے باعث بھارتی بحریہ کے سربراہ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.