تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مارچ 2014
وقت اشاعت: 19:47

دہشت گرد جماعتوں سے ہمدردی سنگین غلطی ہے، مفتی اعظم سعودی عرب

جیو نیوز - `ریاض…مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ دہشت گرد قرار دی گئی جماعتوں سے ہمدردی کرنا اور ان کے لیے دعاگو ہونا سنگین غلطی ہے۔سعودی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسے لوگوں سے ہمدردی کے بجائے انہیں ان کی غلطیوں کی اصلاح کا کہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست جاری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے عوام کو ان جماعتوں کی فتنہ وشرانگیزیوں سے آگاہی ہوگی جو لوگوں کو گمراہ اور غلط راہ پر ڈال رہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.