تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2014
وقت اشاعت: 23:28

ملائیشین طیارے کے ملبے کے شواہد ملنے لگے، دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کا شبہ

جیو نیوز - ویت نام…دو دن پہلے لاپتا ہوجانے والا ملائیشیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طورپر سمندر میں گرکے تباہ ہوا؟ ویت نام کے قریب سمندر میں ملبے کے شواہد ملنے لگے۔طیارے کودہشت گردی کانشانہ بنائے جانے کابھی شبہ ظاہرکیاجارہاہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنامی بحریہ کے ہوائی جہاز نے سمندر میں ملبے کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ملائیشیا کے مسافرطیارے کا ملبہ ہو سکتا ہے۔وزیرکے مطابق اس پہلوسے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ طیارے کودہشت گردی کانشانہ تونہیں بنایاگیا۔اطلاعات ہیں کہ طیارے کے مسافروں کی فہرست میں شامل 2افراد چوری شدہ پاسپورٹوں پر سفر کر رہے تھے۔ پاسپورٹوں کے حقیقی مالکان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان میں ایک اٹلی اور ایک آسٹریلیا کا باشندہ ہے۔ اوران کے پاسپورٹ تھائی لینڈ میں چوری کیے گئے تھے۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 239 افراد سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.