تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2014
وقت اشاعت: 8:55

کیلیفورنیا میں تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے 40طلبہ زخمی

جیو نیوز - لاس اینجلس…امریکا کے ایک ہائی اسکول میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج گرگیا، 40 کے قریب طلبا زخمی ہوگئے۔جنوبی کیلی فورنیا کےServite ہائی اسکول میں ہفتے کی شب طلبا کی دھماکے دار پرفارمنس جاری تھی کہ لکڑی سے بنا اسٹیج وزن سہار نہ پایا اور دھڑام سے نیچے آگرا۔حکام کے مطابق 25 زخمی طلبا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، پولیس، فائرفائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچ گئیں ، حادثے کے وقت 5سو کے قریب طلبا اوروالدین آڈیٹوریم میں موجود تھے ، اسٹیج پر وزن سے متعلق آگہی فراہم کیوں نہ کی گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.