11 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:39
یمن:امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا مبینہ رکن ہلاک
جیو نیوز - صنعا…یمن کے وسطی صوبے میں امریکی ڈرون حملے سے القاعدہ کا مبینہ رکن ہلاک ہوگیا۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ یمن کے وسطی صوبے معارب میں کیا گیا ، ذرائع کے مطابق ڈرون کے ذریعے ایک کار پر 3 راکٹ فائر کیے گئے جس سے کار میں اگ لگ گئی اور اس میں سوار ایک شخص عباد الشبوانی al-Shabwani ہلاک ہوگیا۔ مرنے والا شخص القاعدہ کا رکن بتایا جاتا ہے۔