تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مارچ 2014
وقت اشاعت: 23:23

نیویارک میں گیس کے اخراج سے دھماکا، 2 عمارتیں تباہ، 2 ہلاک

جیو نیوز - نیویارک…امریکا کے شہر نیویارک میں 2رہائشی عمارتیں گیس لیک ہونے کے سبب دھماکے سے تباہ ہوگئیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ایسٹ ہارلیم میں واقع 5منزلہ رہائشی عمارتیں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے سے زمین بوس ہوگئیں ، جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2افراد ہلاک اور 17 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے بعد شہر میں چلنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.