تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:36

نیویارک: گیس دھماکے سے 2عمارتیں تباہ، 3 ہلاک، 60 زخمی

جیو نیوز - نیویارک…امریکا کے شہر نیویارک میں 2 رہائشی عمارتیں گیس لیک ہونے کے سبب دھماکے سے تباہ ہوگئیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق ایسٹ ہارلیم میں واقع 5منزلہ رہائشی عمارتیں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے سے زمین بوس ہوگئیں جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور60 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ نیویارک سٹی پولیس دھماکے کی تحقیقات کررہی ہے، حادثے کے بعد شہر میں چلنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.