تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2014
وقت اشاعت: 17:6

پیپلز پارٹی ہیوسٹن کے زیراہتمام سندھ فیسٹیول منایا گیا

جیو نیوز - ہیوسٹن، امریکا…منہاج الرب… پیپلز پارٹی ہیوسٹن کے زیراہتمام سندھ فیسٹیول منایا گیا، جس میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی گرمجوشی سے شرکت کی۔ شرکاء نے فیسٹیول کے انعقاد کو پیپلز پارٹی ہیوسٹن کا ایک بڑا کارنامہ قرار دیا، فیسٹیول کے مہمان خصوصی خالد خان تھے جبکہ منتظمین میں پیپلز پارٹی ہیوسٹن کے صدر سیدریاض حسین، غلام ممبئی والا، نسیم صدیقی، ممتاز چنگ، اعجاز عالمانی، عیسیٰ بھڑگڑی، ارسلان ملک، محترمہ سیما حیدر اور زبیدہ بھڑگڑی شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ وہ اپنے کلچر کو فروغ دیتی ہے اور امریکا میں سندھ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد سے پورے امریکا میں سندھی کلچر کو فروغ حاصل ہوا جبکہ اس فیسٹیول کے انعقاد سے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو آپس میں ملانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کے ذریعے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورا ہو گا ۔اْنہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ملک میں غربت، افلاس کا خاتمہ ہو سکے، فیسٹیول کے شرکاء نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی ہوئی تھی اس موقع پر سندھ کا روایتی رقص اور دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.