تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:15

اتحادی وافغان فوج حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی تیاری کررہی ہے، امریکی کمانڈر

جیو نیوز - واشنگٹن…افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈرجنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ افغان اوراتحادی افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کررہی ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی آزادانہ نقل و حرکت اور مالی سپورٹ کو توڑنے کیلیے کارروائی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کارروائی میں افغان فوج بھی اتحادی فوج کے ساتھ ہوگی۔ان کاکہناتھا کہ حقانی نیٹ ورک گزشتہ چند ماہ سے زیادہ فعال ہے۔حقانی نیٹ ورک نے اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.