14 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:31
برطانیہ میں ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ،4 افراد ہلاک
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نجی ہیلی کاپٹر کوحادثہ انگلینڈ کی جنوب مشرقی کاونٹی کینٹ کے علاقے جلنگ ہیم میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے ، عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔