تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:22

نیٹو کی متعدد ویب سائٹس پر سائبر حملہ

جیو نیوز - برسلز…ہیکرز نے نیٹو کی متعدد ویب سائٹس پر حملہ کردیا، تاہم نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی ڈی او ایس نامی ہیکر نے نیٹو کی متعدد ویب سائیٹس کو نشانہ بنایا جس سے نیٹو کی مین ویب سائٹ متاثر ہوئی تاہم اس سے نیٹو کے فوجی آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ترجمان کے مطابق نیٹو ماہرین ویب سائٹس کی بحالی پر کام کررہے ہیں۔کریمیا کے روس سے الحاق کے حوالے سے آج ہونے والے ریفرنڈم کے تناظر میں نیٹو ویب سائٹس پر سائبر حملے کو اہمیت دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.