تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:9

کریمیا ریفرنڈم: 95فیصد ووٹرز روس میں شمولیت کے حامی

جیو نیوز - کریمیا… کریمیا ریفرنڈم میں 95 فیصد ووٹرز نے روس کے ساتھ الحاق کے حمایت کر دی، امریکا نے ریفرنڈم نتائج کو مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور باراک اوباما کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا،، صدر اوباما سے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ کرِائمیا کا ریفرنڈم بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے،،یوکرین کی انتظامیہ نے تشدد پر قابو پانے میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ،دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.