تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:41

لبنان: شامی سرحد کے قریب خودکش کار بم حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جیو نیوز - بیروت…لبنان میں شام کی سرحد کے قریب خودکش کار بم حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ شام کی سرحد کے قریب وادی بقاع میں پیش آیا، حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ ال نصر فرنٹ نے قبول کرلی۔ خودکش کار حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے دو ارکان ہلاک ہوئے جبکہ دھماکے کے بعد ایک خاتون اور اس کا شوہر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، حکام کے مطابق حزب اللہ کے ایک رکن نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی جس پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.