تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2014
وقت اشاعت: 16:12

کریمیا میں ریفرنڈم، 97فیصد ووٹر روس سے الحاق کے حامی

جیو نیوز - کریمیا …کریمیا میں ہونے والے ریفرنڈم میں 97فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔کریمیا کے چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ریفرنڈم میں 97فیصد ووٹرز نے یوکرائن سے علیحدگی اور روس کے ساتھ الحاق کے حق میں ووٹ دیا ہے۔کریمیا کے روس نواز رہنما سرگئی aksyonovنے کہا ہے کہ ریفرنڈ م میں عوام کی اکثریت نے روس کے ساتھ شمولیت کی حمایت کی ہے۔ریفرنڈم کو روس کے سوا امریکا، یورپی یونین اور مغربی ملکوں نے غیرقانونی قرار دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.