تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:46

جاپان فیشن ویک کا تمام تر رعنائیوں کے ساتھ آغاز

جیو نیوز - ٹوکیو…جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا۔ فیشن ویک کے پہلے روز تھائی ڈیزائنرکی تیار کردہ موسم سرما اور خزاں کے ملبوسات کی کلیکشن پیش کی گئی۔ شوخ رنگ اور دیدہ زیب ڈیزائنز نے دیکھنے والوں کو خوب متاثر کیا۔ شرکاء نے ڈیزائنرز کی جدت آمیز سوچ، رنگوں کے استعمال اور ماڈلز کی عمدہ کیٹ واک پر دل کھول کر داد دی۔ جاپان فیشن ویک 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.