تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:9

ملائیشیا کے گم شدہ طیارے کی چین کی حدود میں بھی تلاش

جیو نیوز - بیجنگ…چین نے ملائیشیا کے لاپتا طیارے کے لیے بین الاقوامی تلاش مہم کے ساتھ ساتھ چینی حدود میں علیحدہ سے بھی تلاش شروع کر دی ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق طیارے کی تلاش کے کام کا دائرہ بڑھادیا گیا ہے اور اب اس طیارے کو ملکی حدود میں بھی ڈھونڈا جارہا ہے۔ اس کام کے لیے اکیس سیٹلائیٹ کی مدد کی جارہی ہے۔چین کی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام چینی مسافروں کی جانچ پڑتال کر کے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ ان میں سے کسی کا بھی دہشتگرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ملائیشیا کے لاپتا ہونے والے مسافر طیارے کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس میں 26 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.