تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:21

بحرہندمیں دوچیزیں نظرآئی جولاپتاطیارے کاحصہ ہوسکتی ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

جیو نیوز - سڈنی…آسٹریلیا کاکہناہے کہ سیٹلائیٹ تصاویر سے دواشیا کی نشاندہی ہوئی ہے ، جو ممکنہ طور پر ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کے ہوسکتے ہیں ، آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سیٹلائیٹ تصاویر کی مددسے ملائیشیاکے لاپتا طیارے کے ممکنہ حصوں کی نشاندہی ہوئی ہے، بحر ہند کے جنوبی علاقے میں نئی اور قابل اعتمادمعلومات کے مطابق یہ حصہ گمشدہ طیارے کے ہوسکتے ہیں جس کے بعد ایئرفورس کے طیاروں اور 3 بحری جہازوں کو بحرہندکے مخصوص علاقے کی طرف روانہ کردیاگیا ہے،آسٹریلین ایئرفورس کے اورین طیارے بحرالہندمیں شواہدکی چھان بین کرینگے، انہوں نے کہا طیارے کاملبے تلاش کرنا مشکل کام ہے اوریہ بھی ہوسکتا ہے کہ ملنے والی اشیا کاطیارے سے کوئی تعلق نہ ہو۔ملائیشیاکے گمشدہ طیارے سے متعلق یہ اہم اطلاع 4دن کے بعد فراہم کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.