تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 22:5

برطانیہ: بیوی کے قاتل پاکستانی شہری کو عمر قید کی سزا

جیو نیوز - لندن…ناجائز تعلقات کے شبہے میں بیوی کو قتل کرنیوالے پاکستانی شہری کو برطانوی عدالت نے عمر قید کی سزاسنادی ہے۔ برطانیہ میں غیر قانونی طورپر مقیم نذر نے فرخندہ یونس سے سن 2012 میں شادی کی تھی۔ مانچسٹر کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ مغربی کلچر کی دلدادہ فرخندہ اور نذرکے درمیان ابتداہی سے اختلافات تھے۔ اپریل میں فرخندہ اپنے دوست کی سالگرہ مناکرگھر لوٹی تھی کہ نذرنے رقابت پراسے چاقو کے وار سے ہلاک کردیا تھا۔ قتل کوچھپانے کی کوشش میں نذرنیوکاسل فرارہوگیاتھا۔35برس کے نذرکو اب کم سے سے کم بائیس برس جیل میں گزارناہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.