تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2014
وقت اشاعت: 23:2

ملائشین طیارے کو لاپتا ہوئے دو ہفتے ہوچکے

جیو نیوز - کوالالمپور…ملائشین طیارے کو لاپتا ہوئے دو ہفتے ہوچکے ہیں، 26 ممالک کی ٹیمیں اب بھی کھوج میں ہیں، ادھر کوالالمپور نے پینٹاگون سے زیر سمندر نگرانی کرنے والے آلات مانگ لیے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق یہ درخواست ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ حشام الدین حسین نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کی۔ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ وہ اب تک طیارے کی تلاش میں 25 لاکھ ڈالرز خرچ کرچکا ہے جبکہ اس مشن کیلئے 40 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب لاپتا طیارے کی جنوبی بحرِہند میں ممکنہ ملبے کی تلاش کا کام آج دوبارہ شروع کیا جائے گا،تلاش کی اس عالمی مہم میں پانچ فوجی طیاروں سمیت آسٹریلوی فضائیہ کے دو پی تھری اوریئن طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.