تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:29

روس میں کرائمیا سے الحاق کا جشن، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

جیو نیوز - ماسکو… روس میں کرائمیا سے الحاق کا جشن منایا گیا، اس موقعے پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ روسی ایوانِ بالا کی جانب سے کرائمیا کو روسی فیڈریشن کا حصہ بنانے کی منظوری کے بعد ماسکو میں جشن منایا گیا، جبکہ یورپی یونین نے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں روس کے مزید 12 افراد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر روس نے یوکرین میں بین الاقوامی نگراں ٹیم کی تعیناتی کو قبول کرلیا ہے، 100 مبصرین پر مبنی مشن یوکرین کے مختلف حصوں میں 6 ماہ کے لیے بھیجے جانے کا امکان ہے جو ملک بھر میں سیکورٹی کی صورت حال اور دیگر معلومات پر رپورٹ تیار کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.