تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:51

بحرین :حکومت مخالف ریلی ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

جیو نیوز - مانامہ …بحرین میں حکومت مخالف ریلی نکالی گئی ،جس کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ دارالحکومت مانامہ کے قریب واقع ہائی وے پر نکالی گئی حکومت مخالف ریلی میں بڑی تعداد میں مرد اور خواتین نے شرکت کی۔شرکاء نے قومی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے آگ لگا کر سڑک بند کرنے کی کوشش کی ، جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.