تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:25

بیجنگ میں مشیل اوباما کے سیر سپاٹے

جیو نیوز - بیجنگ…امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سمر پیلس کا دورہ کیا۔ چین میں امریکی خاتون اول کے سیر سپاٹے جاری ہیں۔ ہفتے کو انہوں نے بیجنگ میں موسم گرما کے شاہی محل کا رخ کیا۔ محل کے مختلف حصے دیکھے اور شاہی باغ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کی بیٹیاں، ساشا، مالیا اور مشیل کی والدہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ امریکی مہمانوں نے چینی اوپیرا بھی دیکھا اور خوب لطف اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.