تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 22:50

یورپ میں بڑھتی نسل پرستی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

جیو نیوز - ایتھنز… یونان اور نیدرلینڈز میں ہزاروں افراد نے یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امیگرینٹس کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔ ایتھنزمیں یونانی شہریوں اورپاکستانیوں سمیت مختلف ممالک سے آئے امیگرینٹس نے ریلی نکالی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت گولڈن ڈان پارٹی کے خلاف نعرے لگائے اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فاشزم اورنسل پرستی پھیلانے والی جماعت کے خلاف کارروائی کرے۔نسل پرستی کیخلاف تحریک کے رہ نماکاکہناتھاکہ نیونازی رجحانات کاہمیشہ کیلئے خاتمہ کرناہوگا۔ حملوں میں ملوث گولڈن ڈان پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کوجیلوں میں ڈالا جائے اور امیگرینٹس کو قانونی حیثیت دی جائے۔ نیدرلینڈزکے شہرامیسٹرڈیم میں بھی ہزاروں افرادنے نسل پرستی کیخلاف احتجاج کیا اوراسلام دشمن سمجھے جانے والے رکن پارلیمنٹ گی غت ویلڈرز کے نسل پرستانہ ریمارکس کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینر اور پلیکارڈاٹھارکھے تھے جن پردرج تھاکہ ویلڈرزنسل پرست ہے اوراسکی جماعت مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلارہی ہے۔ مراکشی نژادٹیچرکاکہناتھاکہ اس بارویلڈرزنے مراکشی افراد کے خلاف بیان دیاہے، کل کسی اورکیخلاف دیگا، ایسی نفرت پھیلانابندہوناچاہیے۔نسل پرست ویلڈرز نے تقریب سے خطاب میں کہا تھاکہ نیدرلینڈزمیں مزیدمراکشی برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ یورپ کے30شہروں میں احتجاج کرکے نسل پرستوں کوپیغام دیاجائیگاکہ اکیسویں صدی میں یہ سوچ نہیں چل سکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.