23 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:53
صوفی فیسٹیول میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت، شیوسینا کا احتجاج
جیو نیوز - نئی دلی…ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے کارکنوں نے صوفی فیسٹیول میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت پر احتجاج کیا ہے۔ سندھی صوفی فیسٹول اندرا گاندھی نیشنل سینٹر میں منعقدکیاجارہاہے، فیسٹیول میں پاکستانی فنکار تاج مستانی اور طفیل سنجرانی شریک تھے، ہندو انتہاپسند جماعت کے کارکنوں نے اس موقع پر توڑ پھوڑ بھی کی۔