24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:18
جنوبی کوریا : کشتی میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ، ایک کی تلاش جاری
جیو نیوز - جے جو…جنوبی کوریا کے Jeju جزیرے کے قریب ماہی گیروں کی کشتی میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں عملے کے 9 ارکان سمیت اٹھارہ افراد سوار تھے ، کوسٹ گارڈ کے عملے نے بروقت کارروائی سے گیارہ افراد کو بچا لیا گیا ، تاہم چھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے پانچ کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے ۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کوسٹ گارڈ حکام نے واقع کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔