24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:50
بی جے پی کے رہنما کی طلبا کی پیٹھ پر چلنے کی وڈیو سامنے آگئی
جیو نیوز - راجکوٹ…بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کو انتخابی مہم کے دوران اسکول کے بچوں کی پیٹھ پر چلنا مہنگا پڑگیا ،رہنما کو مخالفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔راجکوٹ شہر سے بی جے پی کے امیدوار موہن کْنداریہ کو اْس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا، جب انہوں نے ایک اسکول کے بچوں کی جانب سے بنائے انسانی گئے پل کو عبور کیا۔ان بچوں کا تعلق ایک یوگا اسکول سے تھا،وڈیو سامنے کے بعد مخالفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔موہن کنداریہ کاکہناہے کہ انہیں انتظامیہ نے ایسا کرنے پر مجبور کیا، تاکہ چھوٹے بچوں کی یوگا میں مہارت دیکھی جاسکے۔