تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:27

ایران کے 5 مغوی سرحدی محافظوں میں سے ایک کو قتل کردیا گیا

جیو نیوز - تہران…ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اغوا کیے گئے پانچ سرحدی محافظوں میں سے ایک کو قتل کردیا گیاہے،پاکستان نے تحقیقات شروع کردیں۔ ایرانی خبرایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے اغوا کئے گئے سرحدی محافظوں میں سے ایک محافظ کو قتل کردیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت داخلہ نے اس واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جیش العدل تنظیم نے ایرانی سرحدی محافظ جمشید دانیفر کو پھانسی دے کر قتل کیا۔ اغوا کئے گئے دیگر 4سرحدی محافظ تاحال قید میں اور تندرست ہیں۔ جیش العدل کی ویب سائٹ پر ایرانی سرحدی محافظ کے قتل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان نے ایرانی سرحدی محافظ کے قتل پرتحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایرانی وزارت داخلہ نے مغوی سرحدی محافظ کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی سرحدی محافظوں کو پچھلے ماہ 6تاریخ کو سرحدی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.