24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:44
شکاگو میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، حادثے میں 32 مسافر زخمی
جیو نیوز - شکاگو…امریکا میں شکاگو اوہارے پلیٹ فارم پر مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی۔حادثے میں 32 مسافر زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق رات دو بجے پیش آنے والے اس حادثے میں ٹرین اسٹیشن پر تیکنکی خرابی کی وجہ سے رک نہ سکی۔ پلیٹ فارم پر آنے کے بعد ٹرین دس فٹ اونچا اچھلی اور پھر ایکسیلیٹر کی جانب بڑھنے لگی۔حادثے کے بعد پلیٹ فارم پر بھگدڑ مچ گئی۔انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔