تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 21:0

تائیوان میں چین سے تجارتی معاہدے کے خلاف طلبا کااحتجاج

جیو نیوز - تائی پے…تائیوان میں چین سے تجارتی معاہدے کے خلاف طلبا نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کو اہم حکومتی عمارتوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے پولیس نے پانی برسایا۔ اس دوران بھگدڑ مچنے سے 120 طلبا زخمی ہوگئے ۔تائیوان میں حکومت کے چین سے تجارتی معاہدے کرنے کے خلاف تائی پے کی پارلیمنٹ میں 18 مارچ سے شروع ہونے والا احتجاج اب سڑکوں پر پہنچ گیا ہے۔ پیر کی صبح سیکڑوں طلبا نے حکومت کی اہم عمارتوں کا گھیراوٴ کیا، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے پانی کی توپوں کا استعمال کیا جس میں 120 طلبا زخمی ہوگئے جبکہ 30 سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف صدر ما ینگ جیو کا کہنا ہے کہ چین سے معاہدہ ملکی مفاد کے لئے اہم ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.