تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:51

جی سیون کی روس پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی

جیو نیوز - دی ہیگ…صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم گروپ سیون نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس یوکرین کا بحران حل کرنے میں ناکام رہا تو اس کے خلاف پابندیاں سخت کردی جائیں گی۔ جی سیون کے رکن ممالک کا سربراہ اجلاس ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کی خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کی خلاف ورزی پر جی سیون تنظیم اس پر کئی پابندیاں عائد کرچکی ہے ۔ اگر روس نے یوکرین کو غیر مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کے خلاف مربوط شعبہ جاتی پابندیوں سمیت مزید پابندیاں لگائی جائیں گی جن کے روسی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سیون ممالک روس میں ہونے والا سالانہ جی ایٹ سربراہ اجلاس منسوخ کر کے جون میں جی سیون ممالک کا اجلاس برسلز میں بلانے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کا کہنا ہے کہ G7 ممالک کے اس اقدام سے روس کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.