تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 23:26

فرانس: پاکستانی نژاد بچی کو جناح ایوارڈ سے نوازا گیا

جیو نیوز - پیرس…فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد بچی واصفہ اسلم کو جرات، بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جناح ایوارڈ سے نوازا گیا۔پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری واصفہ اسلم یوں توصرف 14برس کی ہے مگراس نے درجنوں افرادکی جان بچاکرنام کمایاہے۔ سفیرپاکستان غالب اقبال نے اسکی جرات مندی اورحاضردماغی پر جناح ایوارڈسے نوازا۔ واصفہ اسلم فرانس کے علاقے شتوغو کی رہائشی ہے جہاں دسمبرمیں رات کو اپارٹمنٹ کے کچن میں آگ لگ گئی تھی۔ فائضہ نے فلیٹوں کے تمام رہائشی افراد کوبروقت اطلاع دی تھی اورفائربریگیڈ بلالی تھی۔ اسطرح عمارت اورتمام لوگوں کو بچالیاتھا۔فرانس کے وزیر داخلہ مینوئل ویلل، میئر اور دیگر حکام بھی واصفہ کواسنادسے نوازچکے ہیں۔ بچی کے والدین کاکہناتھاکہ واصفہ نے پاکستانی کمیونٹی کاسرفخرسے بلندکردیاہے۔ یورپ میں پاکستانی نژادافرادیوں توزندگی کے ہرشعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں مگرواصفہ کی دلیری اورحاضر دماغی نے فرانسیسی کمیونٹی کے دل میں پاکستانیوں کے لیے جگہ اوربڑھادی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.