تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:55

لاپتہ طیارے کے ملبے کی تلاش خراب موسم کی وجہ سے روک دی گئی

جیو نیوز - کینبرا…آسٹریلیا نے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے والے ملائیشین طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام ایک بار پھر خراب موسم کی وجہ سے روک دیا ہے۔ آسٹریلین میری ٹائم حکام کے مطابق جنوبی بحر ہند میں تباہ شدہ طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام موسم بہتر ہوتے ہی بحال کردیا جائے گا۔ ادھر امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ طیارے کے ملبے کی جلد از جلد تلاش کے لیے سمندر میں کام کرنے والا ڈرون بلیوفن آسٹریلیا بھیج رہا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق بلیو فن 15ہزار فٹ تک سمندر کی گہرائی میں اتر سکتا ہے جو ڈوبے ہوئے ملائشین طیارے کے ملبے اور بلیک باکس کو ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.