تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:23

لاپتہ طیارے کی تباہی: لواحقین نے ثبوت اور چین نے سیٹلائٹ ڈیٹا مانگ لیا

جیو نیوز - کوالالمپور… 16روز بعد گمشدہ ملائشین طیارے کے بارے میں ٹھوس خبر آہی گئی، ملبہ تو نہ ملا اتنا ضرور پتالگ گیا کہ ایم ایچ 370 بحرہ ہند میں گر کر تباہ ہوگیا۔چین حکومت اور لواحقین نے تمام ثبوت مانگ لیے ہیں۔ادھر ملائشیا سویلین تحقیقات کی تیاری کررہا ہے۔ملائشیا کے وزیراعظم کے اعلان کے ساتھ ہی درجنوں افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔ کبھی کہا گیا کہ پرواز کو طالبان اغوا کرکے پاکستان یا پھر افغانستان لے آئے۔ کبھی یہ کہ طیارے کو چھپا کر اتار رکھا ہے تاکہ 9-11جیسا حملہ کیا جا سکے۔کوئی بولا کہ پائلٹ کا تعلق انتہا پسند گروپ سے تھا۔ لیکن ٹھیک 16روز بعد ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہاکہ بدقسمت بوئنگ 777 بحر ہند میں آسٹریلوی شہر پرتھ کے مغرب میں گرکر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 239 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس خبر کے ساتھ جہاں عالمی میڈیا کی قیاس آرائیوں کی بولتی بند ہوئی وہیں لواحقین کی آنکھوں کے آگے بندھے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے۔پیاروں کے زندہ بچنے کی امید ٹوٹ گئی۔ادھر کچھ نے ملائشین حکام سے ثبوت ما نگ لیے۔ملائشین حکام کو خالی لواحقین کی تنقید کا سامنا نہیں۔پرواز میں سوار سب سے زیادہ چینی باسیوں کی حکومت بھی سیخ پا ہے۔ چین نے ملائشیا سے طیارے کے حوالے سے سارہ سیٹلائیٹ ڈیٹا مانگ لیا ہے۔ ادھر ملائشین حکومت نے سویلین تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.